بدھ , 24 اپریل 2024

افریقی ملک مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملہ

مالی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مغربی افریقی ملک مالی کے علاقے بمبارا سے 20 کلومیٹر دور اقوام متحدہ کے امن مشن کی ایک گاڑی کو سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں امن مشن کے 4 اہلکار ہلاک اور 5 شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق مالی میں زیادہ تر القاعدہ سے وابستہ ٹولے سرگرم عمل ہیں اور متعدد بار شدت پسندانہ کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں تاہم اس دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی بھی گروہ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

مالی میں موجود اقوام متحدہ امن مشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 3 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوئے ہیں تاہم ایک شخص کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور ہلاک ہونے والے اہلکاروں کا تعلق افریقی ملک آئیوری کوسٹ سے ہے۔

واضح رہے کہ مالی میں امن مشن کے اہلکاروں کی تعداد 13 ہزار کے قریب ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …