بدھ , 23 جون 2021

اسکاٹ لینڈ کی قوم پرست جماعت نے برطانیہ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسکاٹ لینڈ کی قوم پرست جماعت کے انتخابات میں برتری کے آثار نمایاں ہو گئے ہیں۔

اسکاٹ لینڈ کی قوم پرست جماعت نے انتخابات سے قبل پول میں برتری حاصل کرکے برطانیہ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں مئی میں ہونے والے انتخابات سے قبل رائے عامہ کی جانب سے آزادی کی حامی اسکاٹش نیشنل پارٹی کی سربراہ اور اسکاٹ لینڈ کی پہلی وزیر اعظم نکولا اسٹرگیون کی جماعت کو ایک بار پھر الیکشن میں کامیاب قرار دیا جا رہا ہے۔

الیکشن سے قبل کیے گئے پول کے مطابق اسکاٹش پارلیمنٹ کی 129 نشستوں میں سے 71 نشستوں پر اسکاٹش نیشنل پارٹی کے کامیاب ہونے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

اسکاٹش نیشنل پارٹی نے 2016 کے انتخابات میں 63 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی تاہم آئندہ الیکشن میں اسکاٹ لینڈ کی قوم پرست جماعت کی جانب سے تاریخی کامیابی حاصل کرنے کی صورت میں اسکاٹ لینڈ کے برطانیہ سے علیحدگی کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

گورنر سندھ کا وزیراعظم سے آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

کراچی: سندھ کے گورنر عمران اسمٰعیل نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے سندھ پولیس …