منگل , 13 اپریل 2021

راولپنڈی: بھائی کی فائرنگ،بہن اوربھائی قتل ،والدہ زخمی،ملزم فرار

راولپنڈی میں تھانہ مندرہ کے علاقہ کوری دولال میں دو بہن بھائی قتل کردئیے گئے جب کہ ان کی والدہ شدید زخمی ہوگئیں۔

پولیس کےمطابق اتوار کو الصبح تھانہ مندرہ کی حدود میں 15 سالہ لڑکے نے اپنے بھائی اور بہن کو پستول سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ واقعے میں لڑکے کی والدہ شدید زخمی ہوگئیں۔ مقتولین کی شناخت 24 سالہ احسن اور 17 سالہ اسماء کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کی شناخت حسن کے نام سے ہوئی ہے اور وہ جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ مقتولین کی لاشیں اور زخمی والدہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کےمطابق بھائیوں میں تلخ کلامی کےباعث تکرار ہوئی اور بات بڑھتے ہوئےہاتھا پائی اور فائرنگ تک جاپہنچی۔ایف آئی آردرج ہونے کےبعد مزید تفیصلات سامنے آئیں گی۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …