منگل , 9 مارچ 2021

پاکستان میں 5 لاکھ 19 ہزار 291 کورونا کیسز

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، جس کے باعث یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہوا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر آگیا۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 521 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 43 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 540 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 951 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 19 ہزار 291 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 191 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 73 لاکھ 68 ہزار 622 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 34 ہزار 701 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 373 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 73 ہزار 639 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 34 ہزار 654 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 775 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 49 ہزار 222 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 409 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 63 ہزار 339 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 779 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 40 ہزار 19 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک کُل 456 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 569 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 190 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 606 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک کُل 241 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 101 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

امریکا، دہشت گردی کی ماں ہے: یمن

یمن کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا، دہشت گردی کی ماں ہے۔ یمن …