ہفتہ , 20 اپریل 2024

مسجد اقصیٰ کو غاصب اسرائیل کی گھناونی سازشوں کا سامنا

مسجدل الاقصیٰ کے امام کا کہنا ہے کہ اس وقت فلسطینی مراکز، مکانات اور مقدسات کو وسیع پیمانے پر خود ساختہ غاصب صیہونی ریاست کی سازشوں اور جارحیتوں کا سامنا ہے۔

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ ڈاکٹر اسماعیل نواہضہ نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو خود ساختہ اسرائیلی ریاست کی غلیظ اور گھناونی سازشوں کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قبلۂ اول کے خلاف اسرائیل کی نئی اور تازہ سازشوں میں مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی سروے انجینئرز کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ اور مقدس مقام کی بے حرمتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں الشیخ اسماعیل نواہضہ نے کہا کہ اسرائیلی کی طرف سے فلسطینی شہریوں، گھروں، اراضی، اداروں، املاک اور مقدسات جن میں خاص طور پر مسجد اقصیٰ شامل ہے، پر حملے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو تو مسجد اقصیٰ میں نماز اور عبادت کی ادائگی سے روک رہا ہے، مگر فلسطینی اراضی میں بلا توقف یہودیوں کے لیے ہزاروں مکانات کی تعمیر کی منظوری دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کو قابض دشمن کی جانب سے سازشی چالوں کا سامنا ہے، یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کے لیے فول پروف سکیورٹی مہیا کی جاتی ہے جبکہ ہمارے بزرگ، بچے اور ہماری مائیں اور بہنیں توہین آمیز ظلم کا سامنا کر رہے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …