جمعرات , 25 اپریل 2024

مونیکا لاڑک زیادتی و قتل کیس کے ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا

جامشورو: خیرپور کے علاقے پیر جو گوٹھ میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 7 سالہ معصوم بچی مونیکا لاڑک زیادتی و قتل کیس کو حل کرلیا گیا۔

لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال ( لمس) کی فارنزک و مولیکیولر بیالوجیکل لیبارٹری میں ایک شخص کا ڈی این اے معصوم بچی کے اجزا سے میچ ہو گیا جس کی لیبارٹری رپورٹ بھی جاری کردی گئی۔

سات سالہ مونیکا زیادتی و قتل کیس میں پولیس نے مجموعی طور پر 126 افراد کے اجزاء لیبارٹری میں جمع کرائے تھے جن میں سے عبدﷲ لاڑک نامی ملزم کا ڈی این اے میچ ہو گیا ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں پیر جو گوٹھ کے علاقے میں سفاک ملزم نے مونیکا لاڑک کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

بچی کا تعلق غریب گھرانے سے ہے اور وہ گھروں میں جھاڑو پوچھے کا کام کرتی تھی اور کام سے واپس آتے ہوئے اغوا ہوئی تھی۔ اس کی لاش کھیتوں سے ملی تھی۔

 

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …