پیر , 12 اپریل 2021

لاہور میں یونیورسٹی طالبہ کی نجی ہوسٹل میں خود کشی

لاہور: ٹاؤن شپ کے علاقے میں نجی ہوسٹل میں طالبہ نے پراسرار طور پر دوپٹے سے پھندا لے کر خودکشی کرلی۔

اقرا محلہ لال جہانیاں کی رہائشی تھی اور لاہور میں نجی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہی تھی، گزشتہ روز ہوسٹل کے روم میں اس کی پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کراکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق اقرا نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کی ،تاہم پوسٹمارٹم اور تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …