جمعہ , 25 جون 2021

آیت اللہ العظمی بشیر نجفی کی حرم مطہر امام رضا(ع) پر امریکہ کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے کی شدید مذمت

مرجع تقلید جہاں تشیع آیت اللہ العظمی بشیر نجفی نے حرم مطہر حضرت امام رضا علیہ السلام کو دہشت گردی اور امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے کی مذمت میں بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں دنیا کی حمایت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والی امریکی حکومت کے غیر عادلانہ اور غیر منصفانہ اقدام حیرانگی ہوتی ہے۔امریکہ نے دین کے مقدسات اور شریعت اسلامی کی ایک علامت ، یعنی اہل بیت (ع) کے آٹھویں امام ، امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے خلاف زبان درازی کرتے ہوئے اس مقدس مکان کو دہشتگردی کے ٹھکانوں کے طور پر بیان کیا ہے۔

آیت اللہ بشیر نجفی نے مزید کہا کہ ہم تباہی کے دہانے پر کھڑی امریکی حکومت کے اس مجرمانہ اقدام کی مذمت کرتے ہیں اور اسے ایک گھناؤنی سازش اور اقدام قرار دیتے ہیں۔

آیت اللہ العظمی بشیر نجفی نے امریکی رہنماؤں کو متنبہ کیا کہ اس اقدام سے تمام مسلمانوں خصوصاً اہل بیت (ع) کے پیروکاروں کے جذبات بھڑک اٹھیں گے۔

آیت اللہ نجفی نے آخر میں بیان کیا ک لگتا ہے کہ امریکی حکومت اپنے پیش روؤں کے ساتھ جو ہوا وہ بھول گئی ہے جو دین اسلام اور اس کی عظیم شخصیات کی توہین کرنا چاہتے تھے۔امید کرتے ہیں کہ امریکہ ہوش کے ناخن لے گا۔

 

یہ بھی دیکھیں

اینٹی وائرس سافٹ ویئر کے بانی جان میک ایفی کی جیل میں خودکشی

اینٹی وائرس سافٹ وئیر کے بانی جان میک ایفی(John McAfee) نے اسپین کی جیل میں …