جمعرات , 24 جون 2021

خودساختہ اسرائیلی حکومت کے ساتھ ویزا فری معاہدہ معطل

متحدہ عرب امارات نے کورونا سے مجبور ہوکر صیہونیوں کے ویزا فری معاہدے کو چند ماہ کے لئے معطل کردیا۔

کورونا کے بڑھتے ہوئے مہلک اثرات سے نمٹنے کے لئے متحدہ عرب امارات نے اپنی دوست ریاست اسرائیل کے ساتھ ویزا فری معاہدہ رواں سال کے جون کے آخر تک معطل کردیا ہے۔

یو اے ای کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اسرائیلی شہریوں کے ویزا فری داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

یو اے ای کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ یکم جولائی 2021ء تک صورتحال کو دیکھا جائے گا جس کے بعد ویزا فری معاہدہ پر دوبارہ عملدرآمد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

معاہدے کی معطلی کے بعد اب صیہونیوں کو یو اے ای آنے کیلئے ویزا حاصل کرنا پڑے گا اور اسی طرح یو اے ای کے شہریوں کو بھی اسرائیل کے سفر کیلئے پیشگی ویزا لینا ہوگا۔

 

یہ بھی دیکھیں

اینٹی وائرس سافٹ ویئر کے بانی جان میک ایفی کی جیل میں خودکشی

اینٹی وائرس سافٹ وئیر کے بانی جان میک ایفی(John McAfee) نے اسپین کی جیل میں …