بدھ , 24 اپریل 2024

لائن آف کنٹرول پر پاک و ہند میں فائرنگ ایک فوجی ہلاک

ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے مابین لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

سرکاری ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات کو ایک فوجی اہلکاراس وقت ہلاک ہوگیا جب پاکستانی فوج کی طرف سے مبینہ طور پر سنائپر رائفل سے اس کو نشانہ بنا کر گولی چلائی گئی۔

اس رپورٹ کے مطابق پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ایل او سی پر زخمی ہونے والےفوجی اہلکار کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اودھم پور میں واقع فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے مابین لائن آف کنٹرول پر گاہے بہ گاہے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوتا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …