جمعرات , 24 جون 2021

طالبان کے سیاسی وفد کا دورہ ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان کا ایک سیاسی وفد ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے آج کہا کہ ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں طالبان کا ایک سیاسی وفد تہران پہنچ گیا جہاں ایرانی محکمہ خارجہ نے اس وفد کا استقبال کیا۔

طالبان کا وفد ایران کے دورے کے دوران ایران کے اعلی حکام من جملہ ایران کے وزیر خارجہ اور ایران کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے ساتھ ملاقات کرکے افغانستان میں امن عمل اور اس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔

 

یہ بھی دیکھیں

اینٹی وائرس سافٹ ویئر کے بانی جان میک ایفی کی جیل میں خودکشی

اینٹی وائرس سافٹ وئیر کے بانی جان میک ایفی(John McAfee) نے اسپین کی جیل میں …