منگل , 9 مارچ 2021

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے مابین پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ کے کپتان کوئنٹن ڈی کاک نے جیت کر خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیم کی جانب سے ایڈم ماکرم اور ڈین ایلگر نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا تاہم شاہین آفریدی نے 30 کے مجموعی اسکور پر ایڈم کو واپس پویلین بھیج دیا وہ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے دونوں ٹیمیں کراچی میں اس سے قبل آخری بار 2007 میں مدمقابل آئی تھیں جس میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 160 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جب کہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ لاہور میں ہوا تھا جو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

امریکا، دہشت گردی کی ماں ہے: یمن

یمن کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا، دہشت گردی کی ماں ہے۔ یمن …