جمعرات , 24 جون 2021

پاکستان ریلوے کا سسٹم ڈاؤن ہوگیا، نظام شدید متاثر

پاکستان ریلوے کا سسٹم صبح آٹھ بجے سے اچانک ڈاؤن ہونے کے باعث ریلوے نظام شدید متاثر ہوگیا ہے۔

ملک بھر میں ٹرینوں کی بکنک کا عمل رک گیا جسے شہریوں نے پریشان کردیا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق صبح آٹھ بجے سے سسٹم ڈاون ہے ، مسافروں کی بکنگ کا عمل رک گیا، صرف ٹکٹ جاری کیے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک سسٹم صیحح نہیں ہوگا بکنگ کا عمل معطل رہے گا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق سسٹم صبح سے ڈاؤن ہے، کوشش جاری ہے کہ جلد بحال ہوجائے۔

 

یہ بھی دیکھیں

اینٹی وائرس سافٹ ویئر کے بانی جان میک ایفی کی جیل میں خودکشی

اینٹی وائرس سافٹ وئیر کے بانی جان میک ایفی(John McAfee) نے اسپین کی جیل میں …