ہفتہ , 17 اپریل 2021

عمران خان کو رونا کا شکار ،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پیغام بھی سامنے آگیا

نئی دہلی (ابلاغ نیوز) وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس پر لوگ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں ۔

مزید رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پیغام بھی سامنے آیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کورونا وائرس سے جلد صحت یابی کے لیے بھی امید ظاہر کی ہے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پہلے سربراہ مملکت ہیں جنہوں نے وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھیجا ہے ۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …