جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران نے امریکہ کی جانب سے بلاواسطہ پیغام وصول کرنے کی تردید کر دی

اسپوٹنک کے مطابق سعید خطیب زادہ نے کہا کہ یہ واشنگٹن تھا جو ایک طویل اور اہم ترین بین الاقوامی معاہدے سے نکل گیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کا امریکہ کے لئے کسی قسم کا کوئی پیغام بھیجنے کا ارادہ نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے روسی میڈيا کے ساتھ اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ ایران نے تاحال امریکہ کی جانب سے بلواسطہ یا بلاواسطہ کسی قسم کا پیغام وصول نہیں کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سیکورٹی کونسل کے مشیر جیک سالیون نے ایک ہفتہ قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جوبائيڈن کی قیادت ميں امریکہ کی نئی حکومت ایران کے ساتھ بلواسطہ طور پر سفارتی اقدامات کو آگے بڑھا رہی ہے۔ سالیوان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ سفارتکاری ہورہی ہے البتہ بلاواسطہ نہیں، ہم اس وقت یہ سننا چاہتے ہیں کہ ایرانی کس انداز میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

سالیوان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ یورپ اور دوسرے ذرائع کے ذریعے بات چيت کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسپوٹنک نیوز ایجنسی کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں جیک سالیوان کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے دو ٹوک لفظوں میں کہا کہ ایران نے ابھی تک بلواسطہ یا بلاواسطہ طور پر امریکہ کی نئی حکومت کی جانب سے کسی قسم کا کوئی پیغام دریافت نہیں کیا ہے۔

اسپوٹنک کے مطابق سعید خطیب زادہ نے کہا کہ یہ واشنگٹن تھا جو ایک طویل اور اہم ترین بین الاقوامی معاہدے سے نکل گیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کا امریکہ کے لئے کسی قسم کا کوئی پیغام بھیجنے کا ارادہ نہیں ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی ناکام ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں خصوصا ورلڈ بینک کی رپورٹس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران معاشی جمود کے دور سے گذر گیا ہے اور بہتری کی طرف بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …