منگل , 13 اپریل 2021

بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا

جموں و کشمیر پر قابض بھارتی فورسز نے وادی میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوپیاں کے علاقے میں 4 نوجوانوں کو شہید کیا۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسز نے شوپیاں کے علاقے منی ہال میں سرچ آپریشن کی آڑ میں چاروں نوجوانوں کو شہید کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے جبکہ علاقے میں تاحال سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …