ہفتہ , 20 اپریل 2024

کانگو میں صدارتی الیکشن کے امیدوار کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

کانگو میں صدارتی الیکشن کے لیے اپوزیشن امیدوار کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگو میں صدارتی الیکشن لڑنے والے اپوزیشن کے اہم امیدوار 61 سالہ پرفیٹ کولیلاس الیکشن کے اگلے روز ہی انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کولیلاس کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور انہیں انتخابات کے موقع پر اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ ان کی طبیعت بگڑنے پر انہیں علاج کے لیے فرانس منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

کولیلاس کے کیمپین مینیجر کا بتانا ہےکہ انہیں کانگو کے دارالحکومت سے میڈیکل ائیرکرافٹ کے ذریعے فرانس لے جایا جارہا تھا کہ وہ جہاز میں ہی انتقال کرگئے۔

کولیلاس کے اہلخانہ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ان کا کانگو کے دارالحکومت میں واقع ایک نجی اسپتال میں علاج جاری تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارتی امیدوار نے علالت کے باعث اپنی آخری مہم میں حصہ نہیں لیا تھا اور انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ وہ ملیریا میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …