جمعرات , 25 اپریل 2024

آسٹریلیا میں طاعون پھیلنے کا خطرہ

مشرقی آسٹریلیا میں چوہوں کی تعداد اس قدر زیادہ ہو گئی ہے کہ طاعون پھیلنےکا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز کی مقامی آبادی گھروں میں دندناتے اور فصلوں کو تباہ کرتے ہزاروں چوہوں سے پریشان ہے جبکہ ماحول میں ہرطرف پھیلی چوہوں کی بُو نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مشرقی آسٹریلیا میں چوہے اس قدر زیادہ ہو گئے ہیں کہ اسپتالوں میں مریض بھی چوہوں کے کاٹنے سے محفوظ نہیں ہیں۔

نیو ساؤتھ ویلز کے شہری متوقع طوفانی بارشوں کو چوہوں کی آفت سے نجات کا ذریعہ قرار دینے لگے ہیں۔

خیال رہے کہ مشرقی آسٹریلیا کی ساحلی پٹی کو 50 سالوں کی بدترین سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …