بدھ , 23 جون 2021

صیہونی سفارتکار حزب اللہ کی فوجی صلاحیت سے پریشان

اسرائیلی فوج کے داخلی محاذ کے کمانڈر اوری گارڈین نے حزب اللہ کی میزائل صلاحیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ مستقبل میں ممکنہ لڑائی کی صورت میں اسرائیل پر روزانہ لگ بھگ 2 ہزار میزائل اور راکٹ فائر کیے جائیں گے۔

مغربی ایشین خطے اسلامی مزاحمت کے طاقتور ہونے پر تل ابیب کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔ اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے نمائندے گیلڈ ایردان نے سلامتی کونسل کو ایک خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ لبنانی حزب اللہ مزاحمتی تحریک پر دباؤ بڑھائے۔ اتوار کی شام بھیجے گئے اس خط میں ایردان نے حزب اللہ کی فوجی صلاحیت کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہ دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ اور اس کی فوجی سرگرمیوں کو مسلسل مضبوط بنانے کے سنگین نتائج برآمد ہونے کا امکان ہے جس میں دونوں فریقوں کے مابین بڑے پیمانے پر دشمنیوں کا دوبارہ آغاز بھی شامل ہے۔

یروشلم پوسٹ کے مطابق انہوں نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لئے کارروائی کرنے کی سلامتی کونسل سے اپنی بے بنیاد درخواست کا اعادہ کیا اور لبنان کے مقبوضہ فلسطینی سرحد پر اقوام متحدہ کے امن مشن کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ صیہونی سفارتکار نے حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے مزید کہا کہ [وہ] بلیو لائن کے ساتھ ساتھ وسیع پیمانے پر فوجی تنصیبات اور پوزیشنوں کا انتظام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حزب اللہ باقاعدگی سے اس علاقے میں گشت کرتی ہے اور اسرائیلی فوجی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات جمع کرتی ہے۔ واضح رہے اس سے قبل اسرائیلی فوج کے داخلی محاذ کے کمانڈر اوری گارڈین نے حزب اللہ کی میزائل صلاحیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ مستقبل میں ممکنہ لڑائی کی صورت میں اسرائیل پر روزانہ لگ بھگ 2 ہزار میزائل اور راکٹ فائر کیے جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

گورنر سندھ کا وزیراعظم سے آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

کراچی: سندھ کے گورنر عمران اسمٰعیل نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے سندھ پولیس …