ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکہ نے دہشتگردوں کو شام سے عراق منتقل کرنا شروع کر دیا

شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں نے شام سے داعش کے 9 دہشت گردوں کو عراق منتقل کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے داعش کے ان 9 دہشتگردوں کو شام کے شہر الحسکہ کے غویران جیل سے جو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کرد ڈیموکریٹک ملیشیاء کے زیر کنٹرول ہے رہا کرنے کے بعد سیمالکا گذرگاہ سے سخت سکیورٹی کے حصار میں عراق منتقل کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکہ، عراق اور شام میں ان دہشتگردوں کی ہر قسم کی مدد و حمایت کر رہا ہے۔

امریکہ داعش کے ان دہشت گردوں کو شام اور عراق میں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتا ہے اور اس کا یہ اقدام پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے۔ دہشت گردوں کا یہ کیمپ شمالی شام کے صوبے الحسکہ میں واقع ہے جو داعشی دہشت گردوں کا سب سے بڑا ٹھکانہ شمار ہوتا ہے جبکہ یہ کیمپ شام کی ڈیموکریٹک فورس کےزیر کنٹرول ہے۔

امریکہ سے وابستہ کرد فورس نے داعش کے زیرقبضہ اس علاقے کو واپس لینے کے لئے جب بڑی کارروائی کی تو ہزاروں داعشی عناصر فرار ہو گئے جبکہ پکڑے جانے والے کچھ عناصر کو نظربند کر دیا گیا اور ان کے اہل خانہ و لواحقین کو الہول کیمپ منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …