جمعرات , 25 اپریل 2024

غزہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ میں فلسطینی استقامتی گروہوں کے اڈوں کو نشانہ بنایا ہے

العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے بدھ کی صبح جنوبی غزہ میں فلسطین کے استقامتی گروہوں کے اڈوں پربمباری کی۔

ابھی تک اس حملے سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

دوسری جانب صیہونی فوج کے ترجمان آویخای ادرعی نے جنوبی مقبوضہ فلسطین میں واقع بئرالسبع کے ایک علاقے پر راکٹ گرنے کی خبر دی ہے ۔

فلسطینی ذرائع نے بھی صیہونی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ راکٹ گرنے کے با‏عث غزہ کے اطراف میں واقع غیر قانونی صیہونی کالونیوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے تھے۔

ان ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یہ راکٹ ٹھیک اسی وقت فائر کیا گیا ہے جب صیہونی وزیرا‏عظم نیتن یاھو بئرالسبع کے علاقے کے دورے پر تھے۔

صیہونی حکومت نے دسمبردوہزار سترہ سے غزہ پٹی پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کررکھا ہے یہ حملے ہمیشہ ہی بے بنیاد بہانوں سے کئے جاتے ہیں ۔ ان حملوں میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …