منگل , 23 اپریل 2024

36 سال سے اقتدار پر براجمان ڈینس ساسو پھر کانگو کے صدر منتخب

ڈینس ساسو ایک بار پھر کانگو کے صدر منتخب ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں ڈینس ساسو نے 87.57 فیصد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے اور وہ ایک بار پھر کانگو کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 77 سالہ ڈینس ساسو مجموعی طور پر 36 سال سے اقتدار کی کرسی پر براجمان ہیں اور انہوں نے پہلی مرتبہ 1979 میں اقتدار سنبھالا جب کہ 1992 میں پہلی مرتبہ مختلف جماعتوں کے الیکشن ہارنے کے بعد وہ 1997 میں پھر حکومت میں آگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگو کے الیکٹورل کمیشن کے نمائندہ سمجھے جانے والے وزیر داخلہ نے ڈینس ساسو کی الیکشن میں کامیابی کا اعلان کیا جب کہ ان کی کامیابی کا امکان پہلے سے واضح تھا کیونکہ 20 مارچ کو ہونے والے انتخابات میں اپوزیشن کی مرکزی جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تھا۔

صدارتی الیکشن میں شکست کھانے والے ایک امیدوار نے ڈینس کی کامیابی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ کانگو میں الیکشن کے فوری بعد اپوزیشن کے اہم صدارتی امیدوار پرفیٹ کولیلاس کورونا وائرس سے انتقال کرگئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …