جمعہ , 19 اپریل 2024

ہندوستان : گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا متاثرین کی تعداد ترپن ہزار سے تجاوز کر گئی

ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے اور کورونا متاثرین کی تعداد یومیہ ترپن ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔

ہندوستانی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اس ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ترپن ہزار چار سو چھہتر نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد دو سو اکاون ہوگئی ہے ۔

اس سے قبل بدھ کے روز کورونا کے سینتالیس ہزار دو سو باسٹھ مریضوں کا اندراج کیا گیا تھا ۔ ریاست مہاراشٹر کورونا کے فعال کیسز کے معاملے میں سرفہرست ہے۔

ہندوستان میں شفایابی کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر پچانوے اعشاریہ دو آٹھ فیصد ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسز کی شرح تین اعشاریہ تین پانچ فیصد ہوگئی ہے ۔
دریں اثنا ہندوستانی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں اب تک پانچ کروڑ اکتیس لاکھ پینتالیس ہزار سات سو نو افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …