ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک علاقے میں پائیدار امن و استحکام منجملہ افغانستان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

رپورٹ کے مطابق یوم پاکستان کی سالانہ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے صدرعارف علوی نے کہا کہ ہم او آئی سی کے رکن ملکوں کے ساتھ تعلقات کو ماضی سے کہیں زیادہ مضبوط بنانا چاہتے ہیں جس کا مقصد اسلاموفوبیا کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنا ہے۔

پاکستان کے صدر نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ اختلافات کو بھلا کر اتحاد بین المسلمین اور او آئی سی کو مضبوط کیا جائے تاکہ آج دنیا میں اسلاموفو کی بڑھتی ہوئی لہر کا مقابلہ کیا جا سکے۔

انھوں نے مسئلہ کشمیر کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
صدر پاکستان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنے ملک کی سرحدوں کا دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں اور وہ ہر طرح کی ممکنہ جارحیت کا جواب دینے کی توانائی رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر شیڈول پریڈ موسم کی خرابی کے باعث پچیس مارچ تک مؤخر کردی گئی تھی۔

کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے محدود تعداد میں شائقین کو پریڈ میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …