پیر , 21 جون 2021

شمالی کوریا کا میزائلی تجربہ جاپان اور خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ، جاپانی وزیراعظم

امریکہ کے بعد جاپان نے بھی شمالی کوریا کی جانب سے میزائلی تجربے پر سخت احتجاج کیا ہے۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیڈے سوگا نے جمعرات کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر کی طرف دو بیلسٹک میزائل داغے جس پر جاپان نے احتجاج درج کیا ہے ۔

جاپان کے وزیراعظم نے کہا کہ اس تجربےسے ہمارے ملک اور خطے کے امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہے ۔ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ۔ جاپان اس کی شدید مذمت کرتا ہے ۔ اس سے قبل جاپانی میڈیا نے جمعرات کے روز اطلاع دی کہ شمالی کوریا نے ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ، جو جاپان کے خصوصی اقتصادی خطے کے باہر گرا۔

جاپان نے شمالی کوریا کے ذریعہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کئے جانے کے بعد قومی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے میزائل کے تجربے کی تصدیق بھی جنوبی کوریا کی افواج نے کی تھی۔ بعدازاں سی این این نیوز چینل نے امریکہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ شمالی کوریا نے دو میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

واضح ر ہے کہ 29 مارچ 2020 کے بعد شمالی کوریا نے پہلی بار بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

گورنر سندھ کا وزیراعظم سے آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

کراچی: سندھ کے گورنر عمران اسمٰعیل نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے سندھ پولیس …