جمعرات , 25 اپریل 2024

مآرب میں امریکی ڈرون کے سرنگوں ہونے کی ویڈیو جاری

یمن کی فوج نے اس ملک میں سعودی اتحاد کے امریکی ڈرون طیارے کو مار گرائے جانے کی ویڈیو جاری کردی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے گزشتہ روز کہا تھا کہ صوبہ مآرب میں سعودی اتحاد کی فضائیہ کے ایک اور ڈرون طیارے کو سرنگوں کردیا گیا ہے اور اس کی ویڈیو جلد ہی منتشر کر دی جائے گی۔

اس رپورٹ کے مطابق  ایم ، کیو نائن (9) امریکی ڈرون طیارہ مآرب میں جاسوسی کی کارروائی میں مصروف تھا کہ اسے مار گرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈرون کو اس ہتھیار سے تباہ کیا گیا جس کی ابھی تک رونمائی نہیں ہوئی ہے۔

یمن کی فوج اور مسلح افواج نے یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کے وقت سے اب تک سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے درجنوں ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔

سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے – جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں  میں دسیوں لاکھ یمنی شہری بے گھر بھی ہوئے ہیں-

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کرسکا – پچھلے چند برسوں کے دوران یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …