جمعہ , 23 اپریل 2021

پابندیوں کے باوجود دفاعی سازوسامان کی پیداوار میں ایران خودکفیل

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف عائد کردہ پابندیوں کی بنا پر تہران دفاعی سازوسامان کی تیاری میں خودکفیل ہو گیا ہے۔

ابلاغ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایڈمیرل علی رضا تنگسیری نے جنوبی ایران میں واقع جاسک بندرگاہ میں بحری فوجی مرکز کا معائنہ کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے معین کردہ نئے ایرانی سال کے سلوگن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ اقتصادی مشکلات و مسائل پر بھی قابو پا لیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ اقتصادی پابندیاں دشمن کا آخری ناکام حربہ ہے اور اس کو بھی شکست سے دوچار اور اس راہ کو رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائی کی بدولت بآسانی طے کر لیا جائے گا۔

سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر نے امریکہ کی آمرانہ ماہیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں سے ایران میں امن و استحکام اور پابندیوں کے باوجود ایران کی اقتصادی ترقی نیز سائنسی پیشرفت اور اسی طرح عالمی سطح پر ایران کو حاصل عزت، بالکل برداشت نہیں ہو رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ سخت ترین پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران دفاعی شعبے میں خودکفیل ہو گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہجری شمسی کیلنڈر کے نئے سال کے آغاز کی مناسبت سے اپنے پیغام میں نئے ایرانی سال کو کورونا وائرس کی وبا اورامریکہ کے سخت ترین دباؤ، دونوں کے مقابلے میں ملت ایران کی توانائیوں کے اجاگر ہونے کا سال قرار دیا ہے۔

ٹیگس

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …