اتوار , 18 اپریل 2021

ملک میں بچوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں شدت

ملک میں بچوں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک سے دس برس کے بانوے بچوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پچیس مارچ کو اسلام آباد میں دس سال تک کے انچاس بچے کورونا میں مبتلا ہوئے تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اکیس سے تیس سال کے ایک سو ترانوے ، اکتیس سے پینتالیس سال کے ایک سو پینتالیس اور اکیاسی سال سے زائد عمر کے چار افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں ۔پاکستان کے کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا کے چار ہزار چار سو اڑسٹھ نئے مریضوں اور سڑسٹھ نئی اموات کا اندراج کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …