منگل , 13 اپریل 2021

اربیل فوجی چھاؤنی سے امریکی فوجیوں کا انخلا

امریکی فوجی ، عراق کی اربیل فوجی چھاؤنی سے باہر نکل گئے ہیں-

مہر نیوز ایجنسی نے عراقی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی فوجی ، اربیل کی فوجی چھاؤنی سے نکل کرفورٹ بلیس ٹیکساس فوجی چھاؤنی میں منتقل ہو گئے ہیں ۔

عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کے اقدامات کے باوجود ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ امریکی فوجیوں کا یہ اقدام ، انخلاء ہے یا صرف نقل مکانی ہے ۔

گذشتہ مہینوں کے دوران عراق میں امریکی فوجی کارروانوں کے راستے میں کئی دھماکے ہوئے ہیں ۔

عراق میں گذشتہ روز بھی امریکی فوج کے کئی لاجسٹک کاروانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔امریکی اتحاد نے ان حملوں سے بچنے کے لئے عراق میں مزید فوجی ساز و سامان ارسال کئے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …