اتوار , 18 اپریل 2021

بحرینی عوام کا قیدیوں کی رہائی کے لئے مظاہرہ

بحرین کے عوام نے مظاہرہ کر کے تمام سیاسی قیدیوں بالخصوص کورونا وائرس میں مبتلا قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے-

العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت الوفاق نے اعلان کیا ہے کہ تشدد اور غیرانسانی سلوک کے باعث سیاسی قیدیوں کی صحت کو سخت نقصان پہنچا ہے اور ان کی جسمانی حالت نہایت خراب ہے ۔

بحرینی شہریوں نے مظاہروں کے ساتھ ہی ” بحرینی سیاسی قیدیوں کو بچاؤ ” کے زیر عنوان ہیش ٹیگ ٹرینڈ کیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ بحرینی حکام کا دعوی ہے کہ جیلوں میں سیاسی قیدیوں کے صحتمند ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے ۔

بحرین کی جیل انتظامیہ کا دعوی ہے کہ کورونا میں مبتلاء قیدیوں کو قرنطینہ کرنے کے لئے تمام لازمی انتظامات انجام دیئے جا چکے ہیں ۔
بحرین میں سیاسی قیدیوں پر بدترین تشدد اور جیلوں کی خراب صورت حال کے پیش نظر منامہ کو انسانی حقوق کی حامی تنظیموں کی جانب سے دباؤ کا سامنا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …