منگل , 23 اپریل 2024

سعودی عرب کی سرحد کے قریب دہشت گردوں کے خلاف الحشدالشعبی کی مشترکہ کارروائی

عراق کے پریس ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے کربلا کی آپریشنل کمان کے ساتھ مل کر سعودی عرب سے ملنے والے سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔

عراقی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی سے وابستہ امام علی ع ڈویژن نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس مشترکہ کارروائی کا مقصد نجف اشرف کے علاقے سے سعودی عرب سے ملنے والے سرحدی علاقوں میں تلاشی کی کارروائی انجام دینا ہے۔

دوسری جانب صوبے دیالہ کے شہر بعقوبہ کے شمالی مشرقی علاقے میں ہونے والے بم دھماکے میں عراقی سیکورٹی فورس کے چار اہلکار جاں بحق و زخمی ہو گئے۔

عراقی سیکورٹی فورس نے اس علاقے میں بھی تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔

نومبر دو ہزار سترہ میں عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے اعلان کے باوجود اس ملک کے بعض علاقوں میں دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملہ کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس، عراق کے ان علاقوں سے داعشی باقیات کا بھی صفایا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …