اتوار , 18 اپریل 2021

سعودی جیلوں میں قید حماس کے رہنماوں کی رہائی کیلئے فلسطینیوں کے مظاہرے

سینکڑوں فلسطینیوں نے حماس کے رہنماوں کی سعودی جیلوں سے رہائی کیلئے غزہ کی پٹی میں احتجاجی مظاہرے کئے۔

القدس العربی کی آج کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اور سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے حماس کے رہنماوں محمد الخضری اور هانی الخضری کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے حماس کے رہنماوں محمد الخضری اور هانی الخضری کو اپریل 2019 میں گرفتار کیا تھا۔

حماس نے 23 مارچ 2021 کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ محمد الخضری کی جیل میں صحت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے۔ جبکہ فروری کے مہینے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی محمد الخضری کی جیل میں جسمانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی جیل میں ان کا علاج معالجہ نہیں ہو رہا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …