جمعرات , 25 اپریل 2024

صیہونی آبادکاروں کے ہاتھوں مسجدالاقصی کی بے حرمتی

صیہونی آبادکاروں نے ایک بار پھر مسجدالاقصی کے صحن میں داخل ہو کر اس مسجد کی ایک بار پھر بے حرمتی کی ہے۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی حمایت سے ہفتہ کے روز درجنوں صیہونی آبادکار مسجد الاقصی کے صحن میں داخل ہو گئے جہاں انھوں نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجدالاقصی کو اب تک بارہا جارحیت کا نشانہ بنایا جا چکا ہے جس کا مقصد مسلمانوں کے اس مقدس مقام اور شہر بیت المقدس کا اسلامی تشخص ختم کر کے اسے صیہونیوں کا شہر بنانا ہے۔

دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس پر حملہ کر کے کم از کم 12 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …