جمعرات , 18 اپریل 2024

امریکہ کے مختلف شہروں میں نسلی بنیاد پر تشدد کے خلاف مظاہرے

امریکہ کے مختلف شہروں میں ایشیائی نژاد شہریوں پر تشدد کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں-

رپورٹوں کے مطابق نیویارک سمیت امریکہ کے مختلف شہروں میں ایشیائی نژاد شہریوں پر تشدد کے خلاف سیکڑوں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔

نیویارک میں ہونے والے مظاہروں میں شامل ایک شخص نے روتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو بلا سبب قتل کیا جاتا ہے اور میڈیا اسے ایک نسل پرستانہ اقدام بھی کہنے کے لئے تیار نہیں ہوتا۔ اس نے کہا کہ امریکہ نے حفظان صحت کے کمزور نظام کے باعث اپنے عوام کو نقصان پہنچایا ہے اور اس ملک کے حکام چین اور چینی عوام کو اپنی ان کمزوریوں کا ذمہ دار سمجھتے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران امریکہ میں ایشیائی نژاد افراد کے خلاف پرتشدد جارحانہ اقدامات کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے یہاں تک کہ کئی افراد کو گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …