بدھ , 21 اپریل 2021

صدر ڈاکٹر عارف علوی کورونا میں مبتلا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اللہ تمام کورونامتاثرین پر رحم کرے۔

صدر عارف علوی نے لکھا کہ کوروناویکسین کی ایک ڈوزلےچکاہوں اور ویکسین کی دوسری ڈوز چندہفتوں میں لگےگی۔

انہوں نے دعا بھی لکھی کہ اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا بھی چند روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ معاون ‏خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کورونا سے صحت یاب ‏ہونے لگے اور ‏ڈاکٹرز نے چنددنوں میں سرکاری مصروفیات شروع کرنےکی اجازت دے دی ہے۔

ڈاکٹرفیصل سلطان نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے وزیراعظم کو یہ مشورہ قومی وبین الاقوامی گائیڈلائنز کو ‏مد نظر رکھ کر دیا ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ وزیراعظم عمران خان تندرست و ‏تواناہیں ، اللہ تعالی سب کو صحت عطا فرمائے ،اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …