جمعہ , 19 اپریل 2024

افغان عوام کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی کا شکریہ

کابل: افغانستان کے عوام نے کابل میں دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے ساتھ رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کی جانب سے اظہار ہمدردی کا شکریہ ادا کیا ہے

سحر اردو کی رپورٹ کے مطابق کابل کے عوام ، اور سیدالشہداء گرلز اسکول کی انتظامیہ اور اساتذہ کا کہنا ہے کہ سیدالشہداء گرلز اسکول پر دہشتگردانہ حملے کی رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے مذمت اور شہید ہونے والی طالبات کے پسماندگان سے اظہار ہمدردی سے شہداء کی روح اور پسماندگان کو تسکین ہوئی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے کابل کے سیدالشہداء گرلز اسکول پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اللہ لعنت کرے ان ظالموں اور مجرموں پر جنھوں نے مظلوم و معصوم افغان طالبات کو خاک و خون میں غلطاں کرکے شہید کیا اور ظلم کی انتہا کردی۔

سنیچر کو کابل میں سیدالشہداء گرلز اسکول پر دہشتگردانہ حملے میں پچاسی افراد شہید اور ایک سو پچیس زخمی ہوگئے تھے۔ اس دہشتگردانہ واقعے کی مختلف حلقوں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی-

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …