ہفتہ , 20 اپریل 2024

فلسطینیوں کی جانیں بھی قیمتی ہیں: چین

بیجنگ: گلوبال ٹاغژو کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے مقبوضہ فلسطین میں جاری اسرائیل کی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جانیں قیمتی ہیں۔

چین نے امریکہ کی طرف سے اسرائیل کی حمایت اور سلامتی کونسل کا اجلاس رکوانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

چین کے سفیر برائے اقوام متحدہ ژینگ ژون نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین کو مقبوضہ فلسطین میں جاری تشدد پر شدید تشویش ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے سخت پیغام دینا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس ایک رکن نے رکوادیا۔ انہوں نے بتایا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے سلامتی کونسل کا ایک اجلاس اتوار کی صبح 10 بجے ہوگا جبکہ تیسرا اجلاس پیر کو ہوگا۔ واضح رہے کہ امریکہ نے کل مسئلہ فلسطین پر بلایا گیا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس رکوادیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …