منگل , 23 اپریل 2024

30 سال سے زائد افراد کی کورونا ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن شروع

اسلام آباد: حکومت نے 30 سال سے زائد العمر افراد کی کورونا ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن شروع کردی۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) صحت ڈاکٹر رانا صفدر نے بتایا کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے کورونا ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے، خود کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے رجسٹریشن کرائیں۔

ڈاکٹر رانا صفدر کا کہنا تھا کہ اگر آپ 30 سال سے زائد عمر ہیں تو اپنا شناختی کارڈ 1166 پر بھیج کر رجسٹریشن کریں، اور دوسروں کو رجسٹریشن کیلئے بھی حوصلہ افزائی کریں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن کا مرحلہ وار عمل جاری ہے، اور آخری بار 40 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے کورونا رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …