ہفتہ , 20 اپریل 2024

وزیر خارجہ مسئلہ فلسطین کے سفارتی مشن پر ترکی پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر، فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے، سفارتی مشن پر ترکی پہنچ گئے
انقرہ ہوائی اڈے پر انقرہ کے ڈپٹی گورنر اسماعیل کوریجی، ترکی میں پاکستان کے سفیر سائیرس قاضی اور سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کل ،سوڈان ، فلسطین اور ترک وزرائے خارجہ کے ہمراہ ترکی سے نیویارک جائیں گے
وزیر خارجہ نیویارک میں مختلف اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں گے
وزیر خارجہ، مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …