جمعرات , 25 اپریل 2024

اسرائیلی کابینہ کی غزہ میں جنگ بندی سے موافقت

تل ابیب: اسرائیل کی غاصب اور ناجائز حکومت نے غزہ پر گیارہ دن تک وحشیانہ اور خون ریز حملوں اور اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکامی کے بعد جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔11دن میں اسرائیلی حملوں کے دوران 242 فلسطینی شہید اور 1900 سے زائد زخمی ہوئے، شہداء میں 67 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ1 لاکھ 20 ہزار سے زائد فلسطینیوں کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ حماس کے حملوں میں 12 اسرائیلی بھی مارے گئے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی داخلی سیکیورٹی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق مصر کو آگاہ کردیا جائےگا۔ اسرائیل کے 12 اور 13 ٹی وی چینلوں نے بھی جنگ بندی سے متعلق اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کی تائيد کی ہے۔ آج صبح 2 بجے سے جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے۔ ادھر فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما سامی ابو زہری نے اسرائیل کی یکطرفہ جنگ بندی کو اسرائیل کی تاریخی شکست قراردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …