جمعرات , 18 اپریل 2024

اسرائیل امن و صلح کی زبان نہیں بلکہ طاقت کی زبان سمجھتا ہے: شامی صدر

دمشق: شام کے صدر بشار اسد نے فلسطینی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ اسرائیل امن و صلح کی زبان نہیں بلکہ طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔

شام کے صدر نے خطے میں اسرائیل کے ناجائز اور غیر قانونی وجود کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل خطے میں دہشت گردی اور بد امنی پھیلانے کا موجب بنا ہوا ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نے فلسطین کے بارے میں شام کے دوٹوک اور ٹھوس مؤقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے حقوق کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اسرائیلی حکومت کو غاصب اور ناجائز حکومت سمجھتے ہین۔ اس ملاقات میں فلسطینی تنظیموں کے نمائندوں نے امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ داعش دہشت گردوں پر شامی حکومت کی کامیابی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت کی طاقت درحقیقت فلسطینیوں کی طاقت ہے فلسطینی نمائندوں نے فلسطینی عوام کی حمایت کرنے پر شامی حکومت اور شام کے صدر بشار اسد کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …