منگل , 23 اپریل 2024

نائیجیریا میں فوجی طیارہ تباہ ، آرمی چیف سمیت اعلی فوجی اہلکار ہلاک

ابوجا: نائیجیریا میں فوجی طیارہ گرنے سے فوج کے آرمی چیف سمیت 7 اعلی فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

اناتولی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فوجی طیارہ نائیجیریا کے شمالی صوبے کادونا میں گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں آرمی چیف ابراہیم آتا ہیرو اور ان کے ساتھ طیارے میں سوار دیگر 7 افراد بھی ہلاک ہوئے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ کل رات بین الاقوامی ایر پورٹ کادونا میں پیش آیا۔

نائیجیریا کی ایر فورس کے انفارمیشن کے ڈائریکپٹر ایڈورڈ گابکویٹ نے کہا ہے کہ ابھی تک حادثہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …