ہفتہ , 20 اپریل 2024

چین میں طوفانی بارش اور اولےگرنے سے ماؤنٹین میراتھن میں شریک 21 افراد ہلاک

بیجنگ: چین کےصوبےگنسو میں طوفانی بارشوں اور اولےگرنے سے میراتھن میں شریک 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

چینی خبر رساں ادارے کےمطابق یہ واقعہ شمالی چین کے صوبے گنسو میں پیش آیا جہاں پہاڑی علاقے میں 100 کلومیٹر ماؤنٹین میراتھن کے دوران طوفانی بارش اور اولے گرنے سے 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق کل 172 افراد میراتھن میں شریک تھے جن میں سے چند افراد لاپتہ بھی ہیں جس کے بعد ریس روک دی گئی ہے اور امدادی کارروائی جاری ہے۔

مقامی حکام کے مطابق میراتھن کے شرکا جب بلند مقام پر 21 سے 30 کلومیٹر کے درمیان پہنچے تو انہیں شدید بارش اور برف باری نے آگھیرا اور موسم کی شدت کے باعث شرکا جان کی بازی ہارگئے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …