ہفتہ , 20 اپریل 2024

مالی میں فوجی بغاوت، صدر اور وزیراعظم گرفتار

باماکو: ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ہوئی ہیں۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد اس ملک کے صدر«باه نداو»، وزیر اعظم «موکتار اونین» اور وزیر دفاع «سلیمانه دوکور» کو گرفتار کر کے دارالحکومت سے باہر فوجی چھاونی «کاتی» میں منتقل کردیا گیا ہے۔

در ایں اثناء مالی میں امریکی سفیر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مالی کے دارالحکومت «باماکو» میں فوجی نقل و حمل کے بڑھنے کی خبر دیتے ہوئے امریکی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اس ملک کا غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …