بدھ , 24 اپریل 2024

اسرائیل کے خلاف مالدیپ کا بڑا قدم، تعلقات منقطع اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ

مالی: فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے بعد مالدیپ نے اسرائیل سے تعلقات منقطع کر دیے اور اسرائیلی مصنوعات پر پابندی عائد کر دی ہے

اطلاعات کے مطابق غزہ میں مقیم فلسطینیوں پر صہیونیوں کی جانب سے حال ہی میں ڈھائے جانے والے مظالم کے بعد غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار رکھنے والے اسلامی ملک مالدیپ نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

خود ساختہ اسرائیلی حکومت کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات رکھنے والے مالدیپ نے اسرائیلی مظالم کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

مالدیپ نے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ مالدیپ میں اسرائیلی مصنوعات پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مالدیپ اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان 1965 سے تعلقات قائم ہیں، یہ پہلا موقع ہے جب مالدیپ نے اسرائیل کے خلاف کوئی سخت سفارتی قدم اٹھایا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …