ہفتہ , 20 اپریل 2024

بیجنگ نے دمشق کو شام کے اقتدار اعلی کی حمایت کا یقین دلایا ہے

بیجنگ: شام اور چین کے درمیان تعاون میں فروغ کے لئے بیجنگ نے اپنے بھرپور عزم کا اظہار کیا ہے۔

چین کے صدر نے صدر بشار اسد کے نام اپنے تہنتی پیغام میں انہیں حالیہ صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی مکمل حمایت سے متعلق بیجنگ کے موقف پر زور دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر شی جینک پینگ نے صدر بشار اسد کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں چین اور شام کے درمیان دیرینہ دوستی کو سرہاتے ہوئے کہا ہے کہ دمشق عرب دنیا کا وہ پہلا درالحکومت ہے جس نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔

شی جینگ پینگ نے اپنے پیغام میں واضح طور پر کہا ہے بیجنگ چین اور شام کے درمیان دوجانبہ تعلقات میں توسیع کو اہمیت دیتا ہے اور شام کے صدر کے تعاون سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کا عزم رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ شام میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں صدر بشار اسد ایک بار پھر آئندہ پانچ برسوں کے لئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

صدر بشار اسد کی کامیابی پر جہاں شام کے دوست ملکوں نے خوشی و مسرت کا اظہار کیا ہے، وہیں کچھ ملکوں نے ان کی کامیابی پر اپنے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے ان انتخابات کو جعلی قرار دیا ہے۔

مبصرین نے شام کے انتخابات کو جعلی قرار دینے پر مبنی بعض ملکوں کے موقف کو انتہآئی مضحکہ خيز قرار دیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ جن ملکوں میں آج تک کسی قسم کے انتخابات انجام نہيں پائے ہیں اور لوگوں نے کسی بھی طرح کی رائے شماری میں حصہ نہیں لیا ہے، ان ممالک کی جانب سے شام کے انتخابات پر تنقید رائے عامہ کے ساتھ ایک بھونڈا مذاق ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …