بدھ , 24 اپریل 2024

بھارتی، چینی اور روسی ویکسین لگوانے والوں کو یورپی یونین میں داخلےکی اجازت نہیں ملےگی

یورپی یونین نے بھارتی، چینی اور روسی کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کو یورپی یونین میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے نئی سفری ہدایات کے مطابق بھارتی، چینی اورروسی ویکسین لگوانے والے یورپی یونین میں داخل نہیں ہوسکتے،صرف یورپی یونین کی مصدقہ ویکسین لگوانے والوں کوسفرکی اجازت ہوگی۔

یورپی یونین کی جانب سے کورونا کی 4 ویکسینز کی منظوری دی گئی ہے جن کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانے کے بعد ہی دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کو یورپی یونین میں داخلےکی اجازت ملے گی۔

یورپی یونین کی مصدقہ ویکسینز میں امریکا کی موڈرنا،فائزر،جانسن اینڈجانسن اور برطانیہ کی ایسٹرازینیکا شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …