جمعہ , 19 اپریل 2024

کانگو میں دہشت گردوں کے حملوں میں کم از کم 55 افراد ہلاک

برازاویل: افریقی ملک کانگو کے مشرقی علاقے میں دہشت گردوں دو حملوں کے نتیجے میں کم از کم 55 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مقامی حکام نے الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز نامی شدت پسند گروپ پر ٹچابی گاؤں اور بے گھر افراد کے بوگا کے قریب واقع کیمپ پر حملوں کا الزام عائد کیا ہے۔ رات کے وقت کیے جانے والے حملوں میں گھروں کو آگ لگادی گئی اور لوگوں کو اغوا بھی کیا گیا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق علاقے میں اب بھی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ اقوام متحدہ کے حکام کے مطابق ایک ہی رات میں ہونے والے یہ حملے گزشتہ چار برس کی سب سے پرتشدد ترین کارروائی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …