جمعرات , 25 اپریل 2024

بھارت کی موجودہ معاشی صورت حال ملکی تاریخ کی بدترین سطح پر آگئی

نئی دہلی: کورونا وائرس کی تباہی کے باعث بھارت کی موجودہ معاشی صورت حال ملکی تاریخ کی بدترین سطح پر آگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاک ڈاؤن اور محدود نقل وحمل کے باعث بھارت کے تمام معاشی اعداد وشمار منفی ہوچکے ہیں اور بھارتی معیشت ایک سال کے دوران 7.3 فیصد سکڑ گئی ہے۔اس سے پہلے 40 سال قبل 1979میں بھارتی معیشت کی تنزلی 5 اعشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ بھارت کے معاشی ماہرین کے مطابق 1947 کے بعد پانچ مرتبہ بھارتی معیشت کساد بازاری کا شکار رہی۔ گزشتہ پانچ سالوں سے بھارتی معاشی نمو سست ہورہی تھی اور اب بھارت کا معاشی منظر نامہ انتہائی مخدوش ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …