جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان اور ایران مشترکہ سرحدی منڈیوں کی تعمیر جاری

اسلام آباد: پاکستان کی وزارت تجارت نے ایران کے ساتھ مشترکہ سرحدوں پر تین منڈیوں کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ یہ مشترکہ سرحدی منڈیاں صوبہ بلوچستان میں ایران کی سرحدوں کے قریب تعمیر کی جا رہی ہیں۔

عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ مشترکہ سرحدی منڈیوں کے قیام کے معاہدے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حالیہ دورۂ تہران کے موقع پر دستخط کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ سرحدی منڈیوں کے قیام سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی لین دین کو فروغ اور سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اس سے پہلے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ان کی حکومت ایران کے ساتھ قانونی تجارت کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے اور چند ماہ کے اندر اندر سرحدی منڈیاں قائم کر دی جائیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …